بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے بازدنیش کارتھک نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں واپس بلائے جانے کے بعد اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل، بی سی سی آئی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں سینئر بلے باز روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرتے ہوئے جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شاندار پرفارمنس کے بعد 36 سالہ وکٹ کیپر بلے باز کو واپس بلا لیا گیا ہے۔
If you believe yourself, everything will fall into place!
Thank you for all the support and belief…the hard work continues… pic.twitter.com/YlnaH9YHW1— DK (@DineshKarthik) May 22, 2022
Advertisement
دنیش کارتھک نے ٹویٹر پر کہا کہ اگر آپ خود پر یقین رکھتے ہیں، تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گااور ساتھ ہی تمام تعاون اور یقین کے لیے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے
دنیش کارتھک کے علاوہ بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سن رائزرز حیدرآباد کے عمران ملک اور پنجاب کنگز کے ارشدیپ سنگھ کو شامل کیا ہے۔