کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے

74

اسکردو کے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 66 سالہ کوہ پیما علی رضا  پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے کے باعث گزشتہ کچھ دنوں سے ریجنل اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

واضح رہے کہ کوہ پیما علی رضا سدپارہ 1986 سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ رہے اور انہیں رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔

علی رضا سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }