رکی پونٹنگ کا اینڈریو سائمنڈز سے متعلق اہم انکشاف

51

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے 2007 کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے اپنے سابق ساتھی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق 47 سالہ رکی پونٹنگ نے  اینڈریو سائمنڈز کی آخری رسومات کے موقع پر کہا کہ 2007 کے ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہونے سے قبل آسٹریلیا میں ایک روزہ سیریز میں سائمنڈز  کا دوران بیٹنگ بائسپ  پھٹ گیا۔

رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا کہ سائمنڈز  ایک بازو سے بلے بازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے، انہوں  نے فزیو کو بلایا، آستین اوپر کی اور اس کا پورا بائسپ بنیادی طور پر کہنی کے جوڑ تک پھٹ گیا تھا ۔

انہوں نے فزیو سے کہا کہ بس میرے بائسپ کو تھوڑا سا اوپر کرو، اس کے ارد گرد ایک ٹیپ لگائیں اور میں ٹھیک ہو جاؤں گا جس پر  میموریل میں موجود لوگ ہنسنے لگ گئے۔

سابق کپتان نے سائمنڈز کے کام کی  تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جو اپنے طور پر ورلڈ کپ جیت سکتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  اینڈریو سائمنڈز کا 14 مئی کو ایک المناک کار حادثے میں انتقال ہو گیا تھا اور وہ 1999 سے 2008 تک عالمی کرکٹ میں آسٹریلیا کے اسکواڈ کا ایک لازمی حصہ تھے۔

 آل راؤنڈر نے 2003 اور 2007 میں دو ورلڈ کپ جیتے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }