پاک آسٹریلیا ویمن سیریز کے شیڈول کا اعلان
پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا۔
SCHEDULE 2022-23
Six nations will tour Australia, plus a T20 World Cup on home soil! pic.twitter.com/f8ssPOFd4V
— Cricket Australia (@CricketAus) May 29, 2022
Advertisement
دونوں ٹیموں کے درمیان جنوری 2023 میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی جس کا آغاز 16 جنوری سے برسبین میں ہوگا۔
ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 16 جنوری اور دوسرا 18 جنوری کو برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز میں شامل تیسرا اور آخری میچ 21 جنوری کو سڈنی میں ہوگا۔
علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا جس کا پہلا میچ سڈنی جبکہ دوسرا اور آخری میچ کینبرا میں کھیلا جائے گا جو کہ 27 اور 29 جنوری کو ہوں گے۔