عادل رشید سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا،شاداب خان

98

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ یارکشائر سی سی سی کے لئے کھیلتے ہوئے اپنے ساتھی لیگ اسپنر عادل رشید سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے انگلینڈ میں ویٹالٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ  کھیلنے کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں کھیلنے کا یہ ایک بہت اچھا تجربہ تھا، وہاں حالات قدرے سخت ہیں لیکن آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے عادل رشید کے ساتھ کام کیا ہے، امید ہے کہ میں اپنی ٹیم کے لیے اپنا بہترین پیش کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

شاداب خان نے کہا کہ چوٹ لگنا مجھے مایوس کرتا ہےلیکن ایک پروفیشنل کرکٹر کے طور پر آپ کو اس پر کام کرنا ہوگا اور واپسی کرنا ہوگی جو بالکل آسان نہیں ہے۔

شاداب خان نے ٹیم کے ساتھی زاہد محمود کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ زاہد ایک بہت اچھا باؤلر ہے اور اپنی شناخت بنانے کے لیے واقعی سخت محنت کرتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 8 جون سے شروع ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }