خلیجی ملک کویت میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ خوف زدہ ہوکر باہر نکل آئے

62

کویت کے مختلف علاقوں میں ہفتے کو علی الصبح ساڑھے چار بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کویت کے محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے ملک بھر میں کسی جگہ سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کویت کی وزارت اطلاعات نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ہفتے کو علی الصبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے کویت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Advertisement

کویتی محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز جنوب مغرب میں الاحمدی کے علاقے میں پانچ کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متحدہ عرب امارات کے میٹرولوجی سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }