نیشنل بنک آف پاکستان اور الفردان ایکسچینج کی جانب سے گرینڈافطارکا اہتمام
نیشنل بنک آف پاکستان اور الفردان ایکسچینج کی جانب سے گرینڈافطارکا اہتمام۔
قونصل جنرل پاکستان حسین محمدکی خصوصی شرکت
ترسیلات زر کے لئے ہمیشہ قانونی طریقہ کاراختیارکریں
بیرون ملک آپ سب پاکستان کے سفیرہیں(قونصل جنرل حسین محمد)
دبئی(نیوزڈیسک) نیشنل بینک آف پاکستان اور الفردان ایکسچینج نے معاشرتی فلاح و بہبود اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ڈلسکو ولیج القوز دبئی کے لیبر کیمپ میں خصوصی افطار عشائیہ کا اہتمام کیا۔
جس میں قونصل جنرل پاکستان حسین محمدنے خصوصی شرکت کی اس موقع پرپریس قونصلرصالح محمدخان،ویلفئر قونصلرز عمران شاھد ُ جنید مرتضی بھی انکے ہمراہ تھے
قونصل جنرل حسین محمد نے کیمپ میں کھیلوں کے میدان ، تفریحی کورٹس، صحت کے مراکز اور رہائشی بلاکس سمیت مختلف سہولیات کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران قونصل جنرل نے رہائشیوں کے ساتھ بات چیت کی اور وہاں موجود سہولیات میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔
افطار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل نے رمضان کی فضیلت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ یہ مبارک مہینہ ہمیں ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کی اقدار سکھاتا ہے، اس طرح کی عمدہ سہولیات کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور ہم اپنی محنت کش برادری کے ممبران کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے کام کرتے ہیں۔ قونصل جنرل نے ترسیلات زر کے لئے باضابطہ بینکاری نظام کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مناسب چینلز آپ کی ترسیلات کو آپ کے اہل خانہ تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے علاوہ پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی برادری کی شراکت کی تعریف کرتے ہوئے حسین محمد نے ان پر زور دیا کہ وہ مثالی شہری کا کردار ادا کریں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سفیر ہونے کے ناطے آپ کے مقامی قوانین اور مثبت طرز عمل پر عمل پیرا ہونے سے ہماری قوم کو فخر ہوتا ہے۔ اس موقع پر 23 مارچ 1940 کی تاریخی قرارداد لاہور کی مناسبت سے پاکستان ڈے کا کیک بھی کاٹا گیا۔ افطار میں کمیونٹی کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جس میں قونصل جنرل حسین محمد نے مختلف موضوعات پر کمیونٹی ممبران سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے افطار کی تقریب کے انعقاد پر این بی پی اور الفردان ایکسچینج کے خصوصی تعاون کا بھی خیر مقدم کیا