فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

324

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی فرانس کے سابق ورلڈ چیمپئن کرسچن کریمبیو لے کر پاکستان پہنچے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی ہاجرہ خان نے لاہور میں ٹرافی کا استقبال کیا، ٹرافی ایک دن پاکستان میں رہے گی اور اس دوران ایک ایونٹ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہوگا جبکہ ایک پبلک ایونٹ ہوگا جس میں کنسرٹ کے دوران ٹرافی عام نمائش کیلئے رکھی جائے گی۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کرسچن کریمبیو کا کہنا تھا کہ دوبارہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے، پچھلی بار پاکستان آیا تھا اس وقت سے دوبارہ یہاں آنے کی خواہش تھی۔

کرسچن کریمبیو نے کہا کہ پچھلی بار پاکستان میں فٹبال فینز کا جوش دیکھ کر میں بہت حیران ہوا تھا، 15 ہزار افراد ٹرافی کو دیکھنے آئے تو مجھے اندازہ ہوا کہ یہاں فٹبال کا کتنا جنون ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان زیادہ سے زیادہ فٹبال میچز کھیلے، امید رکھنی چاہئے کہ پاکستان فٹبال ایک روز وہاں پہنچے جہاں فینز کی خواہش ہے۔

Advertisement

اس موقع پر پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی ہاجرہ خان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ٹرافی ٹور کا حصہ بن کر خوش ہوں، ٹرافی پاکستان آنے سے فٹبالرز کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

فٹبالر ہاجرہ خان نے کہا کہ بطور فٹبالر ہم بہت محنت کررہے ہیں اور انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی واپسی کے منتظر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }