قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کی ویسٹ انڈین کھلاڑی شائے ہوپ کو کیرم سکھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں فخر زمان مہمان ٹیم کے اوپننگ بلے باز کو کیرم کھیلنا سکھارہے ہیں۔
شائے ہوپ کیرم سیکھتے ہوئے کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔
Bonding off the field 🤝@shaidhope is learning carrom from @FakharZamanLive. How would you rate their skills 🤩#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/9vKjVwo100
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 11, 2022
Advertisement
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں نے ملتان کے شدید گرم موسم کے باعث میچ سے ایک روز قبل پریکٹس سیشن کے بجائے آرام کرنے کو ترجیح دی جس دوران کھلاڑیوں نے انڈور گیمز کھیلے۔
اس سے قبل پہلے ون ڈے کے بعد بھی دونوں ٹیموں نے آرام کیاتھا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آخری میچ کل ملتان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔