امریکی صدر کے طبی مشیر ڈاکٹر فائوچی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر فائرچی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
ڈاکٹرفائوچی نے کورونا کےخلاف جنگ میں صف اول میں کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے امریکی سائنسدان اورماہرامراض متعدد ہیں۔
ڈاکٹر انتھونی فائوچی کے مطابق بدھ 15جون کو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ڈاکٹر فاؤچی جن کی عمر81 سال ہے۔
تاہم ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی معمولی علامات ہیں، خود کوبہتر محسوس کررہا ہوں۔
Advertisement
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی علامات کے دوران ڈاکٹر فائوچی گھر سے کام کریں گے اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔