آرسنل نے پورٹو کے مڈفیلڈر فیبیو ویرا کے ساتھ 40 ملین یورو کے معاہدے پر دستخط مکمل کر لیے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق پورٹو نے 17 جون کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ گنرز 22 سالہ نوجوان کے لیے ابتدائی 35 ملین یورو ادا کریں گے، جبکہ باقی رقم ممکنہ اضافے کے ساتھ ادا کی جائے گی۔
انگلش فٹ بال لیگ کے معروف فٹ بال کلب آرسنل نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ویرا نے ان کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدہ کیا ہے۔
آرسنل کے باس میکل آرٹیٹا کا کہنا تھا کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ ہم نے ایسے خاص ٹیلنٹ کی نشاندہی کی اور اس پر دستخط کیے ہیں.
آرٹیٹا نے کہا کہ فیبیو ویرا ایک بہت تخلیقی کھلاڑی ہے جو ہمارے جارحانہ کھیل میں اعلیٰ معیار اور استعداد لائے گا۔
وییرا نے ابھی تک پرتگال کے لیے سینئر کیپ نہیں جیتی ہے، لیکن گزشتہ سال کی یورپی انڈر 21 چیمپئن شپ میں انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
Advertisement
ویرا نے چھ گول کیے اور گزشتہ سیزن میں پرائمرا لیگا کے 27 مقابلوں میں لیگ ہائی 14 اسسٹ فراہم کیے کیونکہ اس نے پورٹو کو پرتگال میں ٹاپ فلائٹ ٹائٹل جیتنے میں مدد کی۔
ویرا نے آرسنل فٹ بال کلب کی آفیشل ویب سائٹ کو بتایا کہ یہ میرے کیریئر میں ایک اہم قدم ہے۔