پاکستان رواں برس نیوزی میں سہہ ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گا
لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز دو اکتوبر کو ختم کرنے کے بعد نیوزی لینڈ جائے گی، سیریز کے انعقاد کے لیے تینوں بورڈز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
Advertisement
واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کا کہنا تھا کہ سہہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے تین ملکی سیریز کی پیشکش آئی سی سی میٹنگ کے دوران اپریل میں کی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ ورلڈ کپ سے قبل سیریز کے خواہشمند ہیں جبکہ نیوزی لینڈ بورڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ہی پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ تین ملکی سیریز کا خواہشمند ہے۔