ایران میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 5 جاںبحق 22 زخمی

37

تہران: ایران میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا، جس کی گہرائی 10 کلو میٹر اور شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 6.1 شدت کے اس زلزلے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، زلزلے کا مرکز ایران کی بندر گاہ لنگہ ہے، جو اماراتی ریاست شارجہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے شدیدجھٹکے، لوگ خوف و ہراس کا شکار

ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اورزلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے جارہے ہیں، امدادی ٹیموں کی جانب سے جاں بحق ہونے والے افراد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایران جغرافیائی اعتبار سے بڑی فالٹ لائنز پر موجود ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً ایک زلزلے کا سامنا کرتا ہے، 2019 میں ایران کے شمال مغربی علاقے میں 5.9 شدت کے زلزلے میں پانچ افراد جاں بحق جب کہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

 2017 میں آنے والے ریکٹر سکیل پر 7 شدت کے بڑے زلزلے میں چھ سو افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔

2003 میں تاریخی شہر بام میں 6.6 شدت کے زلزلے میں 26 ہزار افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }