سینیئرز کی ریگنگ سے تنگ ہوکر طالبہ نے خود کشی کرلی

48

بھارت: ریاست بھوبنسیوار میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سینئرز کی جانب سے ریگنگ کی آڑ میں ناروا سلوک اور بار بار تنگ کرنے پر خود کشی کرلی۔

بھارتی ریاست بھوبنسیوار میں آٹونومس کالج کی فرسٹ ایئر کی طالبہ روچیکا موہانتے سینئرز کی جانب سے بدسلوکی اور تنگ کرنے پر ذہنی ازیت کا شکار ہوکر اپنے ہی ہاسٹل میں خود کشی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمرے سے ملنے والے ایک نوٹ میں طلبہ نے لکھا کہ اسے 3 سینیئرز نے ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا۔

طالبہ نے مزید لکھا کہ میرے والدین اور گھر والے مجھ سے پیار کرتے ہیں، انہیں میری تعلیم کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے، انہیں بڑی امید ہے کہ میں ایک دن کلکٹر بنوں گی لیکن میں سینیئرز کی وجہ سے ذہنی طور پر ڈپریشن کا شکار ہو گئی۔

طالبہ نے نوٹ میں لکھا کہ میرے 3 سینئرز نے مجھے ذہنی طور پر ہراساں کیا، میں اسے برداشت نہیں کر سکی اور میں اس بارے میں کسی کو بتا بھی نہیں سکتی تھی۔

Advertisement

طالبہ نے مزید لکھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ میرے کالج میں ریگنگ ہو رہی ہے، میرے سینئرز نے مجھے جینے نہیں دیا، میں ان 3 سینیئرز کی وجہ سے اپنی جان دے رہی ہوں۔

طالبہ نے لکھا ان سینیئرز نے مجھے ڈپریشن میں دھکیل دیا اور مجھے پڑھائی جاری نہیں رکھنے دی، میں اپنی پریشانی اپنے روم میٹ کو بھی نہیں بتا سکتی تھی، بالآخر میں سب چھوڑ رہی ہوں۔

روچیکا موہانتے کا تعلق کٹک ضلع کے اتا گڑھ سے تھا جو کالج کے کروباکی ہاسٹل میں مقیم تھی، اس کی لاش ہاسٹل کے کمرہ نمبر 201 کے اندر ملی، پولیس نے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال سینکڑوں طالبعلم  ریگنگ کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں انڈیا کوڈے کے مطابق  ریگنگ کے سب سے زیادہ کیس ریاست اتردیش میں درج ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }