افغانستان کے صوفی بابا خواجہ سید چشتی کو بھارت میں قتل کر دیا گیا

58

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں افغانستان سے تعلق رکھنے والی مسلم روحانی شخصیت خواجہ سید چشتی کو قتل کر دیا گیا ہے۔

بھارت کی نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق 35 سالہ خواجہ سید چشتی کو، جنہیں صوفی بابا کے نام سے جانا جاتا ہے، ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور ضلع ناسک کے ییولا نامی شہر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خواجہ سید چشتی ناسک کے چھوٹے سے شہر ییولا میں کئی برسوں سے مقیم تھے۔ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے خواجہ سید چشتی کو ایک پلاٹ کے معاملے پر قتل کیا گیا ہو جو انہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے حاصل کیا تھا کیونکہ افغانستان کے شہری ہونے کی وجہ سے وہ بھارت میں زمین نہیں خرید سکتے تھے۔

Advertisement

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں سر میں گولی ماری گئی تھی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ سید چشتی کا ڈرائیور مرکزی ملزم ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ صوفی بابا خواجہ سید چشتی کو ییولا شہر کے علاقے ایم آئی ڈی سی میں ایک کھلے پلاٹ میں قتل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }