پی سی بی نے کہا ہے کہ سری لنکا کی کشیدہ سیاسی صورتحال کے باوجود ابھی تک پاکستان سری لنکا سیریز کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں موجود پاکستان ہائی کمیشن سے بدلتی ہوئی صورتحال پر اپ ڈیٹ لے رہے ہیں۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کل کولمبو سے گال روانہ ہوگی۔ گال میں کرفیو نہیں لگایا گیا صرف ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
پی سی بی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو ہوٹل کے ساتھ مال تک جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ باہر جانے کے لیے سیکیورٹی کو قبل از وقت آگاہ کرنا ہوتا ہے۔
Advertisement
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شیڈول ہے۔
دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔