کینیڈا کے شہر برٹش کولمبیا میں ائیر انڈیا طیارے کو بم دھماکے سے اُڑانے کے الزام میں بری ہونے والے خالصتان تحریک کے رکن ریودمن سنگھ کو کینیڈا میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کر کے قتل کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر برٹش کولمبیا میں نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر ایک دکاندار کو قتل کردیا جس کی شناخت ریودمن سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق، ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔
فائرنگ کرنے والے مشتبہ افراد سمیت پولیس ایک دوسری گاڑی کی تلاش جاریی رکھے ہوئے ہے کہ جو ممکنہ طور پر فرار ہونے کے لیے استعمال کی گئی۔
خیال رہے، 23 جون 1985 میں آئرلینڈ کے ساحل پر ایئر انڈیا طیارے میں بم دھماکے سے 331 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔
Advertisement
اس وقت کہا گیا تھا کہ یہ دھماکہ سکھ علیحدگی پسند تحریک خالصتان نے گولڈن ٹیمپل کے واقعے کے انتقام میں کی ہے ۔
بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے، دھماکا خیز مواد خریدنے اور مرکزی کردار ادا کرنے پر مقتول ریودمن سنگھ کو ساتھی عجائب سنگھ باگری کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔ بیس سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے انصاف کے متلاشی ریودمن سنگھ کو 2005 میں عدم ثبوت کی بناء پر رہا کردیا گیا تھا۔
رپودمن سنگھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عرصہ قبل سکھ علیحدگی پسند ’خالصتان تحریک‘ کے حامی اور سرگرم کارکن تھے۔