ہرشل گبز کا بابر اعظم کو اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کے لیے مشورہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت بہترین آل فارمیٹ بلے باز ہیں لیکن ایشیاکپ میں ان کی پرفارمنس خراب رہی ہے جب کہ انہوں نے چھ اننگز میں صرف 68 رنز ہی اسکور کیے تھے۔
پاکستان ٹیم کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں ایک بڑا مسئلہ اوپننگ جوڑی محمد رضوان اور بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ کا ہے۔
جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر اور پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ رہنے والے ہرشل گبز نے بابر اعظم کو اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کے لیے مشورہ دیا ہے۔
If babar adds one or two more attacking options to his game his strike rate will improve and be even more effective https://t.co/8Bcv4amqdo
— Herschelle Gibbs (@hershybru) September 16, 2022
Advertisement
محمد رضوان اور بابر اعظم کے اسٹرائیک ریٹ پر چیف سلیکٹر محمد وسیم کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے ہرشل گبز نے لکھا کہ ’اگر بابر اعظم اپنے کھیل میں ایک یا دو مزید حملہ آور آپشنز شامل کرلیں تو ان کا اسٹرائیک ریٹ بہتر اور زیادہ موثر ہوجائے گا‘۔
Advertisement
واضح رہے کہ بابر اعظم زیادہ تر کلاسک شارٹ پر انحصار کرتے ہیں اور کھیلتے ہوئے زیادہ رسک نہیں لیتے، ہرشل گبز کے مشورے سے ان کی بلے بازی مزید بہتر ہوسکتی ہے جب کہ وہ زیادہ رنز بنانے میں بھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔
Advertisement