مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اکتوبر میں 14 کشمیری شہید

86

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اکتوبر میں 14 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اکتوبر میں 14 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گذشتہ ماہ اکتوبر میں 14 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اکتوبرمیں 14 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 6 کشمیریوں کوقابض فوجیوں نے جعلی مقابلوں اور حراست کے دوران شہید کیا ہے۔

Advertisement

ان شہادتوں کے نتیجے میں 2 خواتین بیوہ اور 7 بچے یتیم ہوئے ہیں۔

اس عرصے کے دوران بھارتی پولیس، پیرا ملٹری اور بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی کے اہلکاروں کی طرف سے مختلف علاقوں سے 47 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جب کہ محاصرے، تلاشی اور گھروں پر چھاپوں کی 195 کارروائیوں کے دوران ایک مکان کو تباہ کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }