ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کرنے کا فیصلہ

46

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی جب کہ فائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے 8 منٹ قبل ہوگا جب کہ ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام منعقد ہوگا۔

میوزیکل پروگرام میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جب کہ میچ کے اختتام پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو ہونے والے فائنل میچ کے لیے بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے جس کی وجہ سے فائنل متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

Advertisement

تاہم آئی سی سی نے ان حالات سے نمٹنے اور فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت بارش سے میچ متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے پر اضافی وقت کا دورانیہ 2 گھنٹے سے بڑھاکر 4 گھنٹے کردیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }