بھارت، چنئی اور تامل ناڈو میں شدید بارشیں، تعلیمی ادارے بند

74

بھارت کے شہر چنئی اور تامل ناڈو میں موسلادھار بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چنئی سمیت تامل ناڈو کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے، شدید بارش کی وجہ سے ریاست کے 7 اضلاع کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Chennai Rains: 2 Dead In Chennai As Heavy Rain Hits Tamil Nadu, 7 Districts  Shut Schools

چنئی سمیت رانی پیٹ، ویلور، چنگل پٹو، ویلوپورم، تروولور اور کانجی پورم میں موسلادھار بارش کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں کو بند کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

چنئی میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور کئی مقامات پر سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا نکلنا مشکل ہو رہا ہے۔

Advertisement

Tamil Nadu rain: Toll rises to 12, heavy downpour predicted over next four  days

تامل ناڈو میں موسلادھار بارش کی وجہ سے لوگوں کی زندگی درہم برہم ہوگئی ہے، انتظامیہ تیزی سے امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

شدید بارش کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے تمام کلکٹرس کو میدان میں اترنے کو کہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں۔

3 Deaths After Heavy Rain In Tamil Nadu; Schools, Offices In Chennai Shut

چنئی سمیت تامل ناڈو کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے ریاست کے 7 اضلاع کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ چنئی سمیت رانی پیٹ، ویلور، چنگل پٹو، ویلوپورم، تروولور اور کانجی پورم میں موسلادھار بارش کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں کو بند کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Tamil Nadu Rains Live Update: Heavy To Extremely Heavy Rains Expected In Chennai  Today; Schools, Government Offices Closed

Advertisement

واضح رہے کہ چنئی میں 1 ہفتے سے زیادہ عرصے سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چنئی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ چنئی میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشین گوئیاں اب تک درست ثابت ہو رہی ہیں۔

Tamil Nadu heavy rain alert IMD rainfall warning floods chennai rains  latest news | India News – India TV

چنئی میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے چٹلاپکم جھیل تباہ ہو گئی ہے اور چٹلاپکم جھیل کا پانی بھی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے اور انتظامیہ کے لوگ مقامی سطح پر مکینوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }