عثمان سکندر ایک محنتی اورذمہ دار رجسٹرارہیں

نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکبادپیش کرتا ہوں(انجینئیرمحمدجاوید)۔

32
راس الخیمہ(اردوویکلی)::معروف سماجی شخصیت صدرپاک اتحاد کونسل مڈل ایسٹ/دبئی انجینئیرمحمدجاویدنےسب رجسٹرارسٹی گوجرانوالہ عثمان سکندرکو2رجسٹری برانچوں کے بعدخدمت مرکزبرانچ کاانچارج مقرر ہونے پردلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر میں متحدہ عرب امارات میں مقیم اوورسیزکی جانب سے بھی عثمان سکندرکومبارکبادپیش کرتاہوں ۔عثمان سکندرایک محنتی اور قابل فخرآفیسرہیں جواپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اورایمانداری سے سرانجام دیتے ہیں اور بالخصوص تارکین وطن کوہرممکن سہولت فراہم کرتے ہیں جب کبھی ان سے کسی اوورسیزکو کوئی مسئلہ درپیش آیا توانہوں نے انکی ہرممکن رہنمائی اور مددکرکے اس مسئلہ کوحل کیا وہ اوورسیزپاکستانیوں سے بڑے احترام سے پیش آتے ہیں ۔یادرہے عثمان سکندرکے پاس اربن ون اور اربن ٹو کے سب رجسٹرارکاچارج پہلے سے ہی موجودہے اور اب ان کوخدمت مرکزرجسٹریشن کابھی اضافی چارج دے دیاگیاہے میں اورمیرے دیگرتمام اوورسیزساتھی عثمان سکندرکی کامیابی کے لیئے دعاگوہیں اللہ پاک انکونئی ذمہ احسن طریقے سے انجام دینے کی ہمت اور توفیق عطافرمائے اور انہیں مزیدترقیوں اور کامیابیوں سے نوازے آمین
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }