پاکستانی سفارت خانہ بیروت کایوم پاکستان پرتقریب کاانعقاد
یوم پاکستان 23مارچ پرپاکستانی سفارت خانہ بیروت میں پروقار تقریب کااہتمام
سفیرپاکستان سلمان اطہر نے پرچم کشائی کی۔![]()
بیروت(اردوویکلی)::بیروت(لبنان)میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لبنانی شہریوں ،میڈیانمائندگان اورسفارت خانہ کے افسران وعملہ کی اہل خانہ سمیت شرکت
۔ 23مارچ 2025یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب کے دوران صدرمملکت ، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے قومی دن پرجاری پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
سفیرسلمان اطہرنے پرچم کشائی کی۔اورتقریب سےخطاب کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کی طویل اور بہادرانہ جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگرکیا جنہوں نے مسلمانوں کے لیئے ایک عیلیحدہ مملکت کانظریہ پیش کیا۔جس کے نتیجے میں پاکستان کو آزادی جسی عظیم نعمت نصیب ہوئی،انہوں نے تحریک آزادی میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اورشاعرمشرق علامہ محمداقبال کی کاوشوں اورکردار پربھی تفصیلی روشنی ڈالی
سفیرسلمان اطہر نےلبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانےکے لیئے حکومت پاکستان کے عزم کااعادہ کیااورکہا کہ پاکستان ہرحالات میں اپنے برادر ملک لبنان کے ساتھ کھڑاہے
اس موقع پریوم پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹاگیا۔