غیر فعال کوویڈ 19 ویکسین کی طبی آزمائش کا تیسرا مرحلہ ، رضاکاروں کی تعداد31 ہزار تک پہنچ گئی

100 فیصد رضاکاروں پر کوئی ضمنی اثرات مرتب نہیں ہوئے

259

ابوظبی :(اردو ویکلی):: متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کی غیر فعال ویکسین کی پہلی طبی آزمائش کا تیسرا مرحلہ صرف چھ ہفتوں کے دوران  120سے زیادہ قومیتوں کے حامل رضاکاروں کی تعداد 31ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ دو غیر فعال ویکسینز طبی آزمائش کے پہلے اور دوسرے مرحلہ میں کامیاب رہیں اور انٹی باڈیز پیدا کرنے والے ان مراحل میں 100 فیصد رضاکاروں پر کوئی ضمنی اثرات مرتب نہیں ہوئے

ویکسین بنانے والے دنیا کے سرکردہ ادارے سائنوفارم سی این بی جی، کی تیار کردہ غیر فعال  ویکسین کی چوتھی انسانی طبی آزمائش رضاکاروں کی تیزرفتار رجسٹرین،سکریننگ اور ویکسینیشن کے لحاظ سے ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔اس طبی آزمائش کا اہتمام ابوظہبی کی جی 42 ہیلتھ کیئر ابوظہبی کے محکمہ صحت،یواے ای کی وزارت صحت وتدارک امراض(ایم او ایچ اے پی) اورابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی کے اشتراک سے کررہی ہے۔ اس رضاکارانہ سنگ میل تک پہنچنے کا مطلب یہ ہے کہ شارجہ میں ایڈنوک اور القارین سنٹر میں قائم ویکسین سنٹرز اب نئے رضاکاروں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں لیکن وہ ویکسین کی دوسری خوراک اور صحت سے متعلق معائنے کے لئے کھلے ہیں۔ ڈی او ایچ کے چیئرمین عبداللہ بن محمد آل حامد نے کہا کہ یہ کامیابی ہماری دانشمندانہ قیادت کی حمایت اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں سائنسی تحقیق کی مستقل مدد کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی تھی۔ یہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ایک حقیقی کامیابی ہے جو اس وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے ملک کو عالمی سطح پر تحقیقی کوششوں میں سب سے آگے لے جائے گی۔ وزیر صحت عبدالرحمٰن بن محمد العویس نے طبی آزمائش میں 31ہزار سے زیادہ رضاکاروں کی شمولیت کرنے کے کارنامے پر کہاکہ شروع ہی سے متحدہ عرب امارات کی قیادت عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کے ذریعے کوویڈ19 پر قابو پانے کے لئے پوری طرح سےپرعزم تھی۔شہریوں اور رہائشیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی طبی آزمائش میں شمولیت کے لئے رضامندی متحدہ عرب امارات کی غیر فعال ویکسین ٹرائلز پروگرام کے لئے عملی اقدامات کی تائید ہے۔رضاکاروں سے لے کر طبی اور انتظامی عملے تک ہر شخص کی کوششں قابل فخر ہے  (نیوزبشکریہ وام)۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }