متحدہ عرب امارات میں کوروناکے مزید,705 ،نئےمریض ، ایک ہلاک
حفاظتی اقدامات (ماسک پہننا اور جسمانی فاصلے) کو برقرار رکھیں
ابوظہبی:(اردوویکلی):: وزارت صحت یواے ای نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ19 کے مزید 82,333 ٹیسٹ کیےہیں۔ ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں مزید 705 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 73,471 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق متاثرہ افراد کی حالت مستحکم ہے
اور انہیں ضروری دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے۔ وزارت صحت نے کوویڈ 19 کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے ایک ہلا کت کا اعلان کیا ہے جس سے ملک میں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 388 ہوگئی ہے۔ وزارت نے معاشرے کے تمام طبقوں پر زور دیا ہے کہ وہ صحت کے حکام سے تعاون کریں، حفاظتی اقدامات جیسے ماسک کاپہننا اور جسمانی فاصلے کو برقرار رکھیں تاکہ سب کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزارت صحت کامزید کہنا ہے کہ 494 افراد کوویڈ 19 سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 63,652 ہوگئی ہے