کوروناکے 470 نئے مریض ،438 صحتیاب،2کی اموات

سماجی فاصلہ رکھیں اورماسک ضرورپہنیں

79

ابوظہبی:(اردوویکلی):: وزارت صحت و تحفظ کے آج کیئے گئے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متحدہ عرب امارات  میں کووڈ 19 کے مزید 57 ہزار 506 ٹیسٹ کیئے گئے ، مزید ٹیسٹ کے نتیجے میں کورونا وائرس کے 470نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی جس سے ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 74 ہزار 454 ہوگئی ۔ جو مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے جبکہ انہیں ضروری طبی نگہداشت بھی مہیاکی جا رہی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ کووڈ 19 کی وباء سے متاثرہ زیر علاج مریضوں میں سے 2 مریضوں کی طبی پیچیدگی کی وجہ سے وفات ہوگئی جس سے اس وباء سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 390 ہوگئی ۔ وزارت نے مرنے والے کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت نے معاشرے کے ارکان کو  صحت حکام سے مسلسل تعاون رکھنے ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور احتیاطی و حفاظتی اقدامات کی پیروی کرنے کی تلقین کی ہے – بیان کے مطابق اس وباء کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 438 مکمل صحتیاب بھی ہوگئے جس کے بعد مکمل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 66 ہزار 533 ہوگئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }