النواب ریسٹورنٹ شارجہ کایوم آزادی پر تقریب کاانعقاد
سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی خصوصی شرکت
پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر النواب ریسٹورنٹ شارجہ کی جانب سےتقریب کاانعقاد
سفیرپاکستان،پریس قونصلر،میڈیانمائندگان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی ممتازشخصیات کی شرکت
پاکستان کاشماردنیاکے خوبصورت ترین ممالک میں ہوتاہے(فیصل نیازترمذی)
منتظمین تقریب کی جانب سے صحافی مدثرخوشنودکو یواے ای کا10سالہ گولڈن ویزہ ملنے پرتعریفی شیلڈپیش کی گئی۔
شارجہ(اردوویکلی)::گزشتہ روزیواے ای کے معروف ریسٹورنٹ گروپ النواب ریسٹورنٹ شارجہ کی جانب سے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک رنگارنگ اور پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا۔جس میں سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی،پریس قونصلرشازیہ سراج،میڈیا نمائیندگان اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔
النواب ریسٹورنٹ کی جانب سے 76 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان حاصل کرنے کے لیئے ہمارے آباؤاجداد نے لاکھوں جانوں کانذرانہ پیش کیا۔جوناقابل فراموش ہیں لہذاہمیں ان قربانیوں کی قدرکرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اوراس کی حفاظت کے لئے ہر کسی کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے- پاکستان ہمارے لئے ایک گرانقدر نعمت خداوندی ہے اس پر ہمیں اپنے رب کا بھی شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں-
سفیرپاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان کاشماردنیاکے خوبصورت ترین ممالک میں ہوتاہے۔آپ اپنے ملک بارے یواے ای میں مقیم دیگرممالک کی کمیونٹیز کوپاکستان کے قدرتی حسن بارے آگاہ کریں ۔ مستقبل میں پاکستان دنیا کاسیاحتی مقام بننے جارہاہے جس سے پاکستان میں ٹریول اینڈٹورازم کوفروغ ملیگا۔
تقریب میں حال ہی میں پاکستانی صحآفی مدثرخوشنودکویواے ای حکومت کی جانب سے 10سالہ گولڈن ویزہ ملنے پرمبارکبادپیش کی گئی اور تقریب کی انتظامیہ کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔
میزبان تقریب النواب ریسٹورنٹ شارجہ ،مینجنگ ڈائریکٹرحاجی محمد یاسین اور مینجنگ پارٹنرسہیل خا ورکی جانب سے سفیرپاکستان اور دیگرتمام مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا گیا،سفیرپاکستان کوآمد پرپھول پیش کیئے گئے ۔ تقریب کے اختتام پرمہمانوں نے سفیر پاکستان کے ساتھ مل کر یوم آزادی کا کیک کاٹا- اوریواے ای اوردنیابھرمیں مقیم پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
