چوہدری یاسر گجرکی جانب سے صفدرچیمہ اورحکیم خان کے اعزازمیں عشائیہ
دوستوں کی بڑی تعدادمیں شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::ممتازپاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرپلازمہ جنرل ٹرانسپورٹ ابوظہبی چوہدری یاسرگجرنےپاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں حکیم خان اورچوہدری محمدصفدرچیمہ کے اعزازمیں آج ابوظہبی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیا جس میں چوہدری سکندرحیات سدھو، مختاراحمدگھمن،سہیل انجم چوہدری،مدثرچیمہ،فہدبھٹی،راناشفیق، چوہدری ارشدسمیت متعدد افراد کی شرکت۔میزبان چوہدری یاسرگجرنے عشائیہ میں شامل ہونے والے تمام دوستوں کاشکریہ اداکیااس موقع پرحکیم خان نے کہا کہ آپ دوستوں کی آپس میں محبت اورخلوص دیکھ کربہت خوشی ہوئی آپ سب نے ہمیں بہت وقت دیاہمارے لیئے تکلف کیایاسر بھائی ہمیشہ بہت محبت سے پیش آتے ہیں ہم آپکی اس چاہت اورمحبت کے مشکورہیں اللہ پاک آپ سب کواسی طرح شادوآباد رکھےآمین۔