نئے قونصل جنرل پاکستان حسین محمدنے چارج سنبھال لیا۔

16

نئے قونصل جنرل پاکستان حسین محمدنے دبئی میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

حسین محمد2011-2015 میں بھی پاکستان قونصل خانہ دبئی میں خدمات انجام دے چکے ہیں

دبئی(اردوویکلی):: پاکستان قونصل خانہ دبئی میں تعنیات ہونے ولے نئے قونصل جنرل حسین محمد  نے چندروزقبل  دبئی اور شمالی امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں.۔
حسین محمد ایک کیریئر ڈپلومیٹ ہیں اور 2006 میں پاکستان فارن سروس میں شامل ہوئے۔ بعد ازاں آپ وزارت خارجہ، اسلام آباد میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی آخری تعنیاتی وزارت خارجہ اسلام آباد میں بحیثیت ڈپٹی چیف آف پروٹوکول تھی۔ حسین محمد  کابل اور جنیوا میں پاکستانی مشنز میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ جبکہ 2011-2015 تک پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی میں خدمات انجام دے چکے ہیں اس لیئے یہاں پرپاکستانی کمیونٹی کے مسائل سےبہترطورپرآگاہ ہیں اورپاکستانی کمیونٹ کوبھی ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }