
کینیڈین عدالت نے پولیس کی جانب سے کسی ملزم کو قابو کرنے کیلئے طاقت کے غیر ضروری استعمال کو جُرم قرار دے دیا۔
اونٹاریو کورٹ آف جسٹس نے اٹاوہ کے پولیس اہلکار گورن بیرک کو ایک شخص کی گردن پر 2 منٹ 5 سیکنڈ اپنا پاؤں رکھنے اور اس کے سر پر ڈنڈا مارنے پر مجرم ٹھہرایا ہے۔
عدالت اس جرم پر اسے سزا سنائے گی، چار پولیس اہلکار ایک شکایت پر اٹاوہ کمیونٹی ہاؤسنگ بلڈنگ میں گئے۔
کانسٹیبل گورن بیرک نے مشتبہ شخص کو زمین پر لٹا کر اس کے سر پر ڈنڈا مارا اور اس کی گردن پر اپنا پاؤں رکھا جبکہ وہ شخص اس دوران کوئی مزاحمت نہیں کر رہا تھا۔
عدالت نے کانسٹیبل گورن بیرک کے اس فعل کو غیر ضروری اور غیر قانونی قرار دیا، عدالت نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ بھی لیا۔