چئیرمین سپرفکس گروپ نویداحمدکا قاسم علی شاہ کے اعزازمیں عشائیہ تقریب کااہتمام

خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی

29

چئیرمین سپرفکس گروپ یواے ای مسٹر نویداحمد کی جانب سے

معروف موٹیویشنل اسپیکرقاسم علی شاہ کے اعزازمیں گرینڈعشائیہ تقریب کااہتمام

قاسم علی شاہ نے سپرفکس العین برانچ کاوزٹ کیااور ہائی ٹیک سروسزکی تعریف کی 

دبئی(نیوزڈیسک)::گزشتہ روزمعروف پاکستانی بزنس مین چیف ایگزیکٹوآفیسروچئیرمین سپرفکس گروپ یواے ای مسٹر نویداحمدنے پاکستان سے آئے ہوئے معروف موٹیویشنل اسپیکروکارپوریٹ ٹرینرسید قاسم علی شاہ کے اعزازمیں دبئی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں پروقار عشائیہ تقریب کااہتمام کیاجس میں یواے ای کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔چئیرمین سپرفکس گروپ نویداحمدکی دعوت پر قاسم علی شاہ نےسپر فکس العین برانچ کا دورہ کیا۔اوربرانچ میں آٹوموبائل ریپئیرنگ  میں ہائی ٹیک سروسزکی سہولیات کی فراہمی کی تعریف کی۔نوید احمد  نے پاکستان کے نوجوانوں اور عوام کی حوصلہ افزائی کے لیے سید قاسم علی شاہ کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایک یادگاری شیلڈ پیش کی ۔جس پرمہمان خصوصی میں  نےسیدقاسم علی شاہ نے میزبان نویداحمدکاشکریہ اداکیا۔عشائیہ تقریب میں وائس چئیرمین سپرفکس گروپ خاورلطیف نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کااستقبال کیااور تشریف آوری پران کاشکریہ اداکیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }