پاکستان جرنلسٹس فورم کی جانب سے یوم آزادی پاکستان پرتقریب کااہتمام

سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

27

پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کی جانب سے پاکستان کے 77ویں یوم آزادی پرپاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں تقریب کاانعقاد
 سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

جشن آزادی کی اس خوبصورت تقریب میں پی جے ایف،قونصلیٹ دبئی اورپاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے اعلی افسران عہدیداران وممبران کی شرکت

پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیااور وطن عزیز کی سلامتی کی دعا کی گئی

دبئی (اردوویکلی)دنیابھرمیں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی خوشی میں خصوصی تقاریب کااہتمام کیاگیا اسی طرح پاکستان جرنلسٹس فورم دبئی نے ہرسال کی طرح امسال بھی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں جشن آزادی کی ایک سادہ مگرپروقارتقریب کااہتمام کیا جس میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ویزہ قونصلر نبیل راشد،پریس قونصلرمحمدصالح ،صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چوہدری،ڈائریکٹرپاکستان بزنس کونسل دبئی محمد شبیر مرچنٹ،صدرپاکستان ایسوسی ایشن ڈاکٹر نسیم صابر،نعیم رسول ہیڈ آف سپورٹس کمیٹی ،موٹیویشنل اسپیکر امجد علی، صدرپاکستان جرنلسٹس فورم طاہر منیر طاہر اورپی جے ایف کے دیگرعہدیداروں وممبران اشفاق احمد ،ارشدانجم ،مظفر رضوی ،سعدیہ عباسی ،خالد محمود گوندل ،عارف شاہد ،امجد قاسمی ،راجہ محمد نصیر ،ساجد خاں  اوردیگرکی شرکت اورجشن آزادی کاکیک کاٹا،اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا مانگی گئی

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }