جرمنی کی سیاسی جماعتیں یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے حوالے سے بٹی ہوئی ہیں۔ جرمن چانسلر پر یوکرین کو بھاری جنگی سامان بھجوانے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی سیاسی جماعتیں سی ڈی یو اور سی ایس یو کا کہنا ہے کہ وہ یوکرینی فوج کو براہ راست بھاری جنگی ساز و سامان جیسے ٹینک، ہیلی کاپٹر وغیرہ بھجوانے کے غرض سے پارلیمان کا رخ کریں گی۔
حکومتی اہلکاروں کی جانب سے جرمن میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ جرمنی نے سلووانیہ سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو ٹینک فراہم کرے اور اس کے بدلے جرمنی سلووانیہ کو ٹینک بھیجے گا۔
جرمن نیوز میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ جرمن فوج کے پاس اب مزید اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ اپنے جنگی اسلحہ و بارود کے ذخیرے میں سے جنگی سامان یوکرین کو فراہم کرے۔
اس تناظر میں شولز نے شپیگل کو بتایا کہ کسی بھی طرح کا اسلحہ یوکرین کو بھیجنا پہلے ہی جرمنی کی پالیسی میں بہت بڑی تبدیلی ہے۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی وہ اس حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
شولز کا مزید کہنا تھا جو یوکرین کو مزید اسلحہ بھجوانا چاہتے ہیں وہ دراصل حقائق سے نا واقف ہیں۔