جولوگ الیکشن کی رٹ لگاتے تھے اب وہ الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں ؟
آئندہ الیکشن میں مخالفین کوپہلے سے ڈبل ووٹوں سے شکست دیں گے
حلقہ کے عوام کی خدمت اور ترقی ہی ہماری جیت ہے(چوہدری حسین الہی)
ڈیرہ چوہدری لیاقت علی شاہ پورگرینڈافطارڈنرپرچوہدری حسین الہی کاخطاب
گجرات(اردوویکلی::تصاویرکریڈٹ چوہدری امان اللہ گجر)ضلع گجرات کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سینئیر رہنماپاکستان مسلم لیگ( ق) اور چوہدری برادران کے دیرینہ ساتھی ،کنونئیر مصحالتی کمیٹی تھانہ دولت نگر چوہدری لیاقت علی شاہ پور کی جانب سے گزشتہ روز ڈیرہ چوہدری لیاقت شاہ پور پر گرینڈ افطار ڈنر کااہتمام کیا گیا جس میں ممبر قومی اسمبلی حلقہ 68چوہدری حسین الٰہی نے خصوصی شرکت کی۔ چوہدری لیاقت شاہ پور نے اپنے صاحبزادوں اورقریبی ساتھیوں کے ہمراہ مہمانوں اور چوہدری حسین الٰہی کا استقبال کیا۔ افطار ڈنر تقریب میں نمایاں شرکت کرنے والوں میں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شجاعت نواز اجنالہ،سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری خالد اصغر گھرال،چئیرمین پبلک سیفٹی کمیشن ڈسٹرکٹ گجرات چوہدری شہباز رشید ریحانیہ ٹانڈہ،حاجی چوہدری محمد نواز ریحانیہ،چوہدری تنویر احمد گوندل،چوہدری عبدالرحمن گجر،چوہدری ظفر انور دھول خورد،چوہدری یاسر نت، چوہدری حمزہ للہ، چوہدری ارسلان زاہد، سابق چیئرمین مہر امجد،سابق چیئرمین چوہدری محمد نواز ماچھیوال،سابق چیئرمین چوہدری رخسار مہلو، سابق چیئرمین ملک رزاق ملہوکھوکھر،چوہدری محمد نواز گھرال،چوہدری عابد پوربہ،چوہدری ارشد جنڈپیر،مرزا شہباز،سید نصرجابر بخاری،سید سجاد بخاری،چوہدری ارشد،چوہدری اسلم سیکرٹری، چوہدری ذوالفقار،چوہدری عاصم خانووال،چوہدری صابر ، چوہدری انور ممبر چیچیاں،چوہدری خان افضل ، ڈاکٹر تجمل چک مہراں،چوہدری جمیل ارشد پڈھانہ، چوہدری ارشد باہووال،چوہدری عمران اشرف باہووال،چوہدری عرفان اصغر آوانہ،ڈاکٹر غلام مرشد ،ثاقب بٹ چک کرال،حمید اللہ بھٹی،مہر شمش نواز،چوہدری گل شیر وڑائچ ، چوہدری جمشید وڑائچ ،چوہدری عمر فاروق، چوہدری پرویز ریحانیہ،کے علاوہ شاہ پور اور قرب وجوارسے جھانس، چک مہراں، فتح پور، ٹبہ، خانووال،چیچیاں،باہووال،چیچیاں شمس ،میرپور،پڈھانہ،مکریاں،آوانہ،گھنسیہ،گندرہ،بوکن موڑ،میانہ چک، مہسم،پھرا، میوال،کے علاؤہ یونین کونسل چیچیاں اور فتح پور یونین کونسل سے تعلق رکھنے والی ممتازسیاسی ،سماجی ،کاروباری و مذہبی شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے گرینڈافطارڈنرمیں شرکت کی۔چوہدری لیاقت شاہ پور، چوہدری عابد شاہ پور،چوہدری راشد شاہ پور،چوہدری عاصم شاہ پور ،چوہدری افتخار شاہ پو،چوہدری وارث شاہ پور،چوہدری عارف شاہ پور،چوہدری شہباز شاہ پور،چوہدری اشفاق شاہ پور ،چوہددی لقمان شاہ پور،چوہدری نومی شاہ پور،چوہدری سجاد شاہ پور، چوہان نصر شاہ پور،چوہدری عبدالغفور شاہ پور،چوہدری شاہد شاہ پورنے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا نہایت گرمجوشی سے استقبال کیااورشرکت پرتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔
افطارڈنر تقریب سے ممبرقومی اسمبلی ونامزدقائد حزب اختلاف، چوہدری حسین الہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حکومت میں آنے سے پہلے الیکشن کروائے کے لیئے شورمچایاکرتی تھی لیکن اب وہ الیکشن سے بھاگتے پھر رہے ہیں ضلع گجرات اور این اے 68سے پاکستان مسلم لیگ ق الیکشن کیلئے تیار بیٹھی ہے جس دن الیکشن کی کال آئی تو واضح طور پر نظر آئیگا کہ ضلع گجرات اور بالخصوص این اے 68کی عوام کس طرف کھڑی ہے ساڑھے تین سال اس حکومت کیساتھ میں آپ لوگوں کا ایم این اے تھا اور انشااللہ رہونگا میں نے بھرپور کوشش کی ہے کہ میں اپنے علاقہ کی بہتری کے لیئے کام کر سکوں اور اپنے حلقے ے لوگوں کی بھرپور طریقے سے خدمت کر سکوں اورعلاقہ کے جو مسائل ہیں انہیں مکمل کرسکوں،ہم نے 5۔3سال ے اندربہت سے کام مکمل بھی کیئے لیکن کچھ کام باقی رہ گئے ہیں جو میں نے اگلے 1.5سال کیلئے التوا میں رکھے تھے لیکن مجھے اس بات کی بہت خوشی ہوئی ہے کہ میرے ساتھیوں اور بزرگو ں کو یہ مایوسی نہیں ہے کہ جو کام رہ گئے ہیں وہ کیوں نہیں ہوئے بلکہ جب میں ان سے ملتا ہوں اور پوچھتا ہوں کہ آپ کے جو کام رہ گئے ہیں وہ نہیں ہو سکے تووہ کہتے ہیں کہ کوئی بات نہیں ہے جب بھی الیکشن ہوئے آپ ہی نے دوبارہ ایم این اے نے منتخب ہونا ہے اور آپ نے ہی کام کرنے ہیں جو بھی پچھلے 2.5مہینوں میں سیاست ہوئی ہے میں سمجھتا ہوں یہ ہمارے ملک کیساتھ بہت بڑی بد قسمتی ہے کوئی بھی بیرونی طاقت آئے اور 4.5ارب روپے لگاکرحکومت تبدیل کردے یہ ملک کے عوام اورپاکستان کے لیئے ٹھیک نہیں ۔کھلی منڈی میں جب ایم این ایز کے ریٹس لگائے گئے تو مجھے بھی کہا گیا کہ ہم آپ کے خلاف کوئی امیدوار کھڑا نہیں کرینگے آپ ایم این اے اور ایم پی ایز کی سیٹ بھی لے لیں ن لیگ کی ٹکٹ آپ کے خلاف کسی کو بھی نہیں جائیگی لیکن میں نے وہ فیصلہ کرنا تھا جو میری عوام کا فیصلہ ہونا تھاجو میری عوام کی آواز تھی اور میرے حلقہ کے عوام کی آواز تھی کہ ہم نے عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑ اہونا ہے پھر نہ میں نے سیٹوں کی پرواہ کی اور نہ ہی وزارتوں کی۔ جس طرح میری عوام نے لبیک کہا میں اسی کیساتھ کھڑا ہو گیا مجھے میری جماعت کی طرف سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کیا گیا ہے انشااللہ تعالیٰ وہاں پر بھی اس جعلی اپوزیشن کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔چوہدری حسین الہی نے کہا مجھے صرف اس بات کی خوشی ہوتی ہے کہ میں جب حلقہ میں آتا ہوں تو میرے حلقہ کی عوام کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے کہ انکے بھتیجے نے جو فیصلہ کیا ہے وہ اپنے علاقے اور ملک کیلئے کیا ہے اور انشااللہ تعالیٰ یہ 3.4مہینوں کی جو حکومت ہے یہ جلد ختم ہو جائیگی ہمارے گجرات کے مخالفین اخباروں پر بیانات دیتے پھرتے تھے کہ الیکشن کرواؤآج میں ان کو کہتا ہوں کہ کل الیکشن کروا لیں انشااللہ آپ دیکھیں گے کہ این اے 68کی عوام ڈٹ کر کھڑی ہو گئی ہے ہماری تیاری مکمل ہے ہمارے حلقہ کی عوام بھرپور طریقے سے تیار بیٹھی ہے ہم صرف انتظار کر رہے ہیں کہ الیکشن کی گھنٹی کب بجتی ہے ۔ 2018 کے الیکشن میں انہیں 40000ووٹوں سے ہرایا تھالیکن اب عوام کی آواز یہ ہے کہ 2023 میں انہیں انشااللہ 80.000ووٹوں سے ہرانا ہے۔