پاکستان کرکٹ ٹیم کا مصروف شیڈول

66

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لائحہ عمل کو عید کے بعد حتمی شکل دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لائحہ عمل کو عید کے بعد حتمی شکل دی جائے گی جبکہ بھرپور کرکٹ سیزن کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز، ٹیم مینجمنٹ کے اراکین اور شعبہ انٹرنیشنل مل بیٹھ کر حتمی شکل دیں گے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلی مصروفیت جون میں راولپنڈی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا اور نیدرلینڈز کا دورہ کرنا ہے اورایشیا کپ میں بھی شرکت کرنی ہے جبکہ اس وقت پاکستان کے کئی ٹاپ کرکٹرز کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اور کچھ عمرہ کی ادائیگی کررہے ہیں۔

غیر ملکی کوچنگ اسٹاف بھی مئی کے دوسرے ہفتے میں چھٹیوں کے بعد پاکستان پہنچے گا جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سرگرمیاں مئی کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }