پی سی بی جلد جونیئر لیگ پر فرنچائزز کے تحفظات دور کرے گا

48

پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی پی ایس ایل جیسی پاکستان جونیئر لیگ پر فرنچائزز کے تحفظات کا ازالہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے پاکستان جونیئر لیگ کے اعلان کو فرنچائز مالکان کی جانب سے پذیرائی نہیں ملی تھی۔

مالکان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتھ دیگر ایونٹس کے انعقاد سے برانڈ کو نقصان پہنچے گا جبکہ جونیئر لیگ کا اعلان کرتے ہوئے بھی انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر پی سی بی چیئرمین سے ملاقات میں تحفظات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب فرنچائزز مشترکہ خط بھیجیں گی۔

اس حوالے سے پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ جلد ہی پاکستان جونیئر لیگ اور ویمنز پی ایس ایل کے حوالے سے فرنچائزز کو اعتماد میں لے گا۔

اس معاملے پر پی سی بی فرنچائزز مالکان کی رائے بھی لے گا اور انہیں جونیئر پریمئر لیگ سمیت ویمنز لیگ کے فلسفے، پس منظر، اس کے فوائد اور مثبت نتائج سے بھی آگاہ کرے گا۔

دوسری جانب فرنچائزز نے پی ایس ایل کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے اخراجات پر مصالحتی عمل میں 90 دن لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف انوائسز اور بلز جمع کروانے ہوتے ہیں جبکہ اس سلسلے میں چند ٹیموں کی جانب سے کچھ معلومات کا بھی انتظار ہے

واضح رہے کہ فرنچائزز نے طویل عرصے سے پی سی بی سے مختلف عملے کے ساتھ پی ایس ایل کی علیحدہ کمپنی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سمیع الحسن کا کہنا تھا کہ یہ بحث پچھلے چار سالوں سے جاری ہے اور یہ میز سے باہر نہیں گئی ہے لیکن اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }