کارکردگی سے اپنا انتخاب درست ثابت کروں گا، محمد عامر

130

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے لندن پہنچ گئے ہیں جس میں وہ گلوسٹر شائر کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر ان دنوں کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے لندن پہنچ چکے ہیں جس میں انہیں گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

لندن پہنچنے کے بعد ایک انٹرویو میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ ایک عرصے بعد طویل فارمیٹ میں کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن گلوسٹر شائر نے پیشکش کی تو میں انکار نہیں کرسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی نے کرکٹ میں مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں یہاں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں، اگرچہ 3 سال بعد میں واپس کھیل رہا ہوں لیکن میں اپنی کارکردگی سے انتخاب کو درست ثابت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی میں پرفارم کرنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے لیکن میں اس کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل تیار ہوں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب میں یہاں پہنچا تو ساتھی کھلاڑیوں نے شاندار استقبال کیا، جب ڈریسنگ روم میں بیٹھا تھا تو اندازہ ہوا کہ 3 میچز کے لیے ہی سہی لیکن ایک بہترین ٹیم کے ساتھ وابستہ ہوا ہوں۔

محمد عامر نے کہا کہ اس کاؤنٹی میں شامل نوجوان کھلاڑیوں میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے جبکہ وہ اچھی کارکردگی دکھانے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی کہ یہاں سے اچھی یادوں کے ساتھ واپس جاؤں، ایک سینئر کے طور پر نہ صرف اپنی کارکردگی سے جیت میں حصہ ڈالوں گا بلکہ نوجوانوں کی بھی رہنمائی کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }