آئی پی ایل، جوز بٹلر نے 700 رنز کا ہندسہ پار کر لیا

57

برطانوی بیٹسمین جوز بٹلر طوفانی بیٹنگ کے باعث آئی پی ایل کے رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے.

جوز بٹلر نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں راجستھان رائلز کے لیے 15 میچ کھیلے ہیں۔

انگلش بلے باز بٹلر نے 51.28 کی اوسط اور 148 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں، انہوں نے اس سیزن میں اب تک مجموعی طور پر 718 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے 68 چوکے اور 39 چھکے لگائے ہیں۔

 آئی پی ایل 2022 راجستھان رائلز کے اوپنر جوز بٹلر کے لیے یاد رکھا جائے گا، جو اب تک اس سیزن میں رنز بنانے میں سب سے آگے ہیں۔

آئی پی ایل کے 15 ویں سیزن میں جوز بٹلر واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 700 رنز کا اعدادوشمار پار کیا ہے.

جوز بٹلر نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں راجستھان رائلز کے لیے 15 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 51.28 کی اوسط اور 148 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔

Advertisement

یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں صرف 7ویں بار ہوا ہے جب کسی کھلاڑی نے 700 رنز کا ہندسہ  پار کیا ہو۔

انڈین پریمئیر لیگ میں 973 رنز کے ساتھ ویرات کوہلی پہلے، 848 رنز کے ساتھ ڈیوڈ وارنر دوسرے، 735 رنز کے ساتھ کین ولیمسن تیسرے، 733 اور 708 رنز کے ساتھ کرس گیل چوتھے اور 733 رنز کے ساتھ مائیک ہسی پانچویں نمبر پر ہیں۔

راجستھان رائلز کم از کم دو اور میچ کھیل سکتی ہے اور جوز بٹلر کے پاس 800 رنز کے کلب میں آسانی سے شامل ہونے کا موقع ہے۔

اس کے علاوہ جوز بٹلر کوالیفائر 2 میں 18 رنز بنانے کے ساتھ ہی کرس گیل، کین ولیمسن اور مائیک ہسی کو پیچھے چھوڑ دیں گے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }