ویمنز ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ جو غلط ثابت ہوا۔
سری لنکن ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر بمشکل 65 رنز بناپائی۔
انوکا راناویرا ناقابل شکست 18 اور اوشادی راناسنگھے 13 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکیں۔
بھارت کی جانب سے رینوکا سنگھ نے3 جبکہ اسنیہ رانا اور راجیشوری گائیکواڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
Advertisement
بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف با آسانی 9ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سمرتی مندھانا ناقابل شکست 51 رنز بناکر نمایاں رہیں ۔
سری لنکا کی جانب سے کاویشا دلہاری اور انوکا راناویرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
CHAMPIONS
Congratulations to India on their 7th Women’s Asia Cup triumph #WomensAsiaCup2022 | Scorecard: https://t.co/KKwY2tz2Pb | @ACCMedia1 pic.twitter.com/7U15d7ibT3
Advertisement
— ICC (@ICC) October 15, 2022
Advertisement