عرب امارات میں کوویڈ19 کے 1078 نئے مریض ، 857 صحتیاب ، دو اموات
ابوظہبی (اردوویکلی)::وزارت صحت و تحفظ کے ہفتہ کو اعلان کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے مزید 98 ہزار 168 ٹیسٹ کئے گئے وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وائرس متاثرین کی جلد تشخیص اور انہیں فوری علاج معالجہ فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت اضافی ٹیسٹس کا عمل جاری ہے ، اس کے نتیجے میں وائرس وباء کے نئے 1078 متاثرین کی تشخیص ہوئی ، اس سے ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 90 ہزار 618 ہوگئی ۔ وزارت نے بتایا ہے کہ کوویڈ 19 کے مریضوں میں سے مزید دو مریض طبی پیچیدگی کی وجہ سے وفات پاگئے جس سے اس وباء کی وجہ سے کل اموات کی تعداد 411 ہوگئی –وزارت نے معاشرے کے ارکان کو صحت حکام سے مسلسل تعاون اور سماجی فاصلہ رکھنے سمیت دیگر احتیاطی و حفاظتی اقدامات کی پیروی کرتے رہنے کی تلقین کی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ اس وباء کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 857 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر 79 ہزار 676 ہوگئی ہے