صدرپاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سید کی جانب سے قرآن خوانی اورافطارڈنرکااہتمام
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزصدرپاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سید نے اپنی رہائش گاہ پر قرآن خوانی اورافطارڈنرکااہتمام کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات یواے ای کے مقامی خالد حفیظ خان ،چوہدری ظفراقبال،صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی،ڈائریکٹر آپریشنز ریڈکوبن جمعہ ریڈی مکس فیکٹری ابوظہبی طارق محمود،مینجنگ ڈائریکٹرشینواری ریسٹورنٹ محمدشفیق جنجوعہ،چئیرمین پی ایم ایل (ن)ابوظہبی ملک محبوب ربانی اعوان،جنرل سیکریٹری فاروق وڑائچ،تنویرقریشی،نائب صدرپی ایم ایل (ن)یواے ای راجہ خالد محمود،افضال احمد،اقبال نسیم،مسٹربدرالزماں احمد،ڈاکٹرخالد،مسٹر نعیم بھٹی سمیت متعدد شخصیات کی شرکت۔قرآن خوانی کے بعد لندن سے مفتی یارمحمدخان نے ویبنائیز پراختتامی دع کرائی۔میزبان ڈاکٹرقیصرانیس سید نے اپنے صاحبزادے ظہیرقیصرانیس کے ہمراہ شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کانہائت گرم جوشی سے استقبال کیا اور شرکت پرشکریہ اداکیا۔